ہومتازہ ترینچین کرغزستان تعلقات، بشکیک کے شہری کیا کہتے ہیں؟

چین کرغزستان تعلقات، بشکیک کے شہری کیا کہتے ہیں؟

چین کا خیال آتے ہی آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟
ساؤنڈ بائٹ 1 (روسی): سیزیما، رہائشی بشکیک
’’ان کا قدرتی حسن، ثقافت اور شاید متحرک فلمیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (روسی): آندرے، رہائشی بشکیک
’’معیشت اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایک خوشحال اور ترقی کرتا ہوا ملک، ایک ایسا ملک جو ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘
چین کا کوئی ایسا برانڈ جسے آپ جانتے ہیں؟
ساؤنڈ بائٹ 3 (روسی): کمیلا، رہائشی بشکیک
’’تاؤ باؤ، پن ڈو ڈو۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (روسی): یاسین اور تیمیر، رہائشی بشکیک
’’لائننگ۔ ریڈمی، شیاؤمی۔‘‘
چین کی وہ کون سی ٹیکنالوجی ہے جس نے آپ کی توجہ حاصل کی ہو؟
ساؤنڈ بائٹ 5 (روسی): سیزیما، رہائشی بشکیک
’’میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی متحرک فلمیں جاری کرتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ایک اچھی بات ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (روسی): آروکے، رہائشی بشکیک
’’چین کی الیکٹرک گاڑیاں شہر میں چلتی پھرتی نظر آتی ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 7 (روسی): تنتیف بیک، رہائشی بشکیک
’’ہمارے پاس بی وائی ڈی، لی شیانگ (لی آٹو)، جیٹور اور جی لی بھی ہیں۔ ہم ہواوے کی مصنوعات بھی استعمال کرتے ہیں۔‘‘
کرغزستان میں چین کے تعاون سے کوئی ایسا منصوبہ جس کا آپ کو علم ہو؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 8 (روسی): آندرے، رہائشی بشکیک
’’جہاں تک مجھے معلوم ہے ہمارے تعمیراتی شعبے میں بہت سی چینی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو ہمارے ہاں اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 9 (روسی): تنتیف بیک، رہائشی بشکیک
’’انہوں نے حالیہ برسوں میں بہت سے منصوبے شروع کئے ہیں جن میں سے ایک ریلوے منصوبہ بھی ہے جو ہمارے نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبے کو نمایاں فروغ دے گا۔‘‘
اسٹینڈ اَپ (انگریزی): مُو شو یاؤ، نمائندہ شِنہوا
’’ہم نے یہاں بشکیک میں لوگوں سے پوچھا کہ وہ چین کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔ ان کے جوابات بہت کچھ بتاتے ہیں۔
کرغزستان کے لوگوں کے لئے چین محض ایک جانا پہچانا ملک نہیں بلکہ معیشت اور تجارت، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور روزمرہ زندگی کے ذریعے ان کے چین کے ساتھ روابط تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
بشکیک رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے، ایسے میں یہ بڑھتے ہوئے روابط چین اور کرغزستان کی دوستی کے مستقبل کے لئے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 10 (روسی): تنتیف بیک، رہائشی بشکیک
’’کرغزستان کے عوام کی حیثیت سے ہم عوامی جمہوریہ چین کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ چین کے ساتھ ہمارا بہت اچھا تعاون چل رہا ہےاور ہم ترقی کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ بہت سے بڑے اور مختلف نوعیت کے منصوبے تعمیر کئے جا رہے ہیں اور ان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ ہم نے چینی گاڑیاں اور دیگر مصنوعات خریدنا بھی شروع کر دی ہیں۔ ہمارے زیرِ استعمال تقریباً تمام برقی آلات چین میں تیار ہوتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 11 (روسی): آندرے، رہائشی بشکیک
’’ہم آپ کے ساتھ مل کر یہاں ایک پن بجلی گھر بھی تعمیر کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 100 میگاواٹ صلاحیت کے شمسی بجلی گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی اور وہ اب کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے منصوبے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 12 (روسی): آندرے، رہائشی بشکیک
’’چینی سرمایہ کاری سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں چین کے ساتھ ایک سادہ وجہ سے تعاون کی ضرورت ہے۔ اس کی ٹیکنالوجی بہت ترقی یافتہ ہے اور ہمیں اپنی ترقی اور وقت کے تقاضوں کے ساتھ قدم ملانے کے لئے اس تعاون کی ضرورت ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 13 (روسی): کمیلا اور آروکے، رہائشی بشکیک
’’گاڑیوں سے لے کر تمام شعبوں میں ہمارے بہت سے طلبہ کرغزستان سے چین جا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جیسا کہ میں نے بتایا کہ چین میں اب کاروباری تعلیم کے حوالے سے بہترین جامعات موجود ہیں اور وہاں سے بہت سے کامیاب طلبہ فارغ التحصیل ہورہے ہیں۔ کرغزستان میں ہمارے کئی دوستوں سمیت بہت سے لوگ چین میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ میری بہترین دوست کو وہاں کی ایک یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے۔ دراصل ہم آج ہی اسے رخصت کرنے آئے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 14 (روسی): سیزیما، رہائشی بشکیک
’’میں کئی ایسی جامعات اور پروگراموں کے بارے میں جانتی ہوں جو طلبہ کو چین کی جامعات میں داخلے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ دراصل میں خود بھی چاہتی تھی کہ داخلے کے لئے درخواست دوں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 15 (روسی): یاسین، رہائشی بشکیک
’’مجھے وہاں کی جامعات پسند ہیں اور وہاں کا قدرتی حسن بھی بہت اچھا ہے۔ چین میں بہت کچھ ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 16 (روسی): تیمیر، رہائشی بشکیک
’’مہمان نوازی، شہروں کا حسن اور کھانے۔‘‘
بنیادی ڈھانچے اور تجارت سے لے کر تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی تک چین اور کرغزستان کے درمیان تعاون عوامی زندگی کے مزید شعبوں تک پہنچ رہا ہے۔
اور بشکیک میں جن لوگوں سے ہم نے بات چیت کی ان کا پیغام سادہ سا ہے جو یہ ہے کہ ’’ چین صرف ایک ہمسایہ یا شراکت دار ہی نہیں بلکہ تیزی سے ایک ایسا دوست بھی بنتا جا رہا ہے جس کے ساتھ مل کر وہ مشترکہ مستقبل تعمیر کر سکتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 17 (روسی): کمیلا، رہائشی بشکیک
’’چین اور کرغزستان کے تعلقات بہت اہم ہیں کیونکہ یہ تجارت کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ لیکن بات صرف تجارت تک محدود نہیں۔ ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ تاریخی تعلقات بھی ہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں اور ان روابط کو برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 18 (روسی): تنتیف بیک، رہائشی بشکیک
’’کرغزستان میں ایک کہاوت ہے کہ ’دور کے رشتہ دار سے قریب کا ہمسایہ بہتر ہوتا ہے۔‘ دوسرے لفظوں میں ہمیں اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں۔ چین اور کرغزستان ہمسائے ہیں اور ہم مل کر اپنے مستقبل کی ترقی اور تعمیر کریں گے۔‘‘
بشکیک سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں