چین کے جنوبی شہر شین زین کی سڑکوں پر روٹی، سبزیوں، دودھ اور کھانے پینے کی دیگر اشیاسے بھرے اسمارٹ لاکرز جگہ جگہ دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ لاکرز ’’فوڈ بینک‘‘ کے نام سے معروف ایک عوامی فلاحی اقدام کا حصہ ہیں جس کے تحت ضرورت مند افراد کو عطیہ کردہ خوراک فراہم کی جاتی ہے۔
یہ خوراک زیادہ تر کاروباری اداروں اور سپر مارکیٹوں کی جانب سے عطیہ کی جاتی ہے جبکہ لاکرز میں رکھنے سے پہلے تمام عطیہ کی گئی اشیا کا خوراک کے حفاظتی معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔
یہ اسمارٹ لاکرز چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں اور خوراک کی موجودہ دستیابی سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرتے ہیں جبکہ صارفین اشیا کی دستیابی آن لائن دیکھنے کے ساتھ ہی انہیں پہلے سے محفوظ کر سکتے ہیں۔
خوراک کی فراہمی میں خاص طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے ضرورت مندوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔
رات آٹھ بجے کے بعد جو خوراک بچ جائے وہ تمام عام لوگوں کے لئے دستیاب ہوتی ہے۔
خوراک حاصل کرنے کے لئے صارفین کو صرف آن لائن بکنگ کرنی ہوتی ہے اور لاکر پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف ضرورت مند افراد کی مدد کرتا ہے بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس بات کی ترغیب بھی دیتا ہے کہ وہ خوراک کو ضائع نہ کریں اور پائیدار طرزِ زندگی اپنائیں۔
شین زین، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


