ہومتازہ ترینمیانمار میں چینی تربیتی پروگرام  ملبوسات کی صنعت کی فنی مہارتوں میں...

میانمار میں چینی تربیتی پروگرام  ملبوسات کی صنعت کی فنی مہارتوں میں بہتری لے آیا

معیاری لباس کی ابتدا ایک معیاری نمونے یا خاکےسے ہوتی ہے۔ میانمار کی ملبوسات کی صنعت سے وابستہ تقریباً 40 پیشہ ور ماہرین اور طلبہ نے حال ہی میں لباس کی نمونہ سازی اور ملبوسات کی تیاری کے حوالے سے اپنی مہارتیں بہتر بنانے کے لئے ایک تربیتی کورس میں شرکت کی۔

اس تربیتی کورس کا انعقاد میانمار گارمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (ایم جی ایم اے) اور میانمار میں چینی ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر یانگون میں کیا۔ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے چھانگ ژو ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹ کے تربیت کاروں نے تدریس کے فرائض سرانجام دئیے۔ تربیت کے دوران خاکہ سازی اور نمونوں کی تیاری پر خاص طور پر توجہ دی گئی۔

یہ چھ روزہ تربیت ہفتے کے روز ختم ہو گیا۔ یانگون اور منڈالے سے تعلق رکھنے والے کارخانہ دار، نمونہ ساز، ملبوسات کے شعبے سے وابستہ کارکن اور طلبہ تربیت میں شریک ہوئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف انویسٹمنٹ اینڈ کمپنی ایڈمنسٹریشن کے مطابق مالی سال 2026-2025 میں میانمار میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا حصہ پیداواری شعبے کو ملا جو ساڑھے 24 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ تھا۔ میانمار کی ملبوسات کی صنعت ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ایم جی ایم اے کے مطابق چینی سرمایہ کاری ملبوسات کی صنعت میں سرمایہ اور ٹیکنالوجی دونوں لائی ہےجبکہ یہ شعبہ خام مال اور دیگر لوازمات کے حوالے سےچین پر زیادہ انحصار کرتا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ چین کی گارمنٹس ایسوسی ایشنز کے ساتھ تعاون کے سلسلے کو ٹیکنالوجی پر مرکوز مزید تربیتی پروگراموں کے ذریعے جاری رکھا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایسے پروگرام مقامی پیداوارکنندگان اور کارکنوں کو اپنی فنی مہارت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد دیں گے۔

یانگون، میانمار سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں