بشکیک (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر ترقیاتی حکمت عملیوں میں بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے، نظم و نسق کے تجربات کے تبادلے کو مزید گہرا کرنے، عملی تعاون کے مزید ٹھوس اور عوام کے لئے آسانی سے قابل رسائی ثمرات فراہم کرنے اور چین-کرغزستان مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر میں ٹھوس پیش رفت کے لئے تیار ہے۔
کرغزستان کے صدر سدیر جعفروف کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں شی جن پھنگ نے کہا کہ ان کی رہنمائی میں حالیہ برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات نے نمایاں ترقی کی ہے اور تمام شعبوں میں تعاون تیزی سے فروغ پایا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے سمیت کرغزستان کے ساتھ تعاون کے بڑے منصوبوں نے حالیہ برسوں میں مسلسل پیش رفت کی ہے۔ ان منصوبوں نے دونوں ممالک کی ترقی کے لئے موثر معاونت فراہم کی، ان کے عوام کو فائدہ پہنچایا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں کردار ادا کیا ہے۔


