ہوماہم ترینبھارت راہ راست پر نہ آیا تو براہ راست جواب دیا جائے...

بھارت راہ راست پر نہ آیا تو براہ راست جواب دیا جائے گا، شہباز شریف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو امن دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پانی کی ایک بوند بھی ہماری ریڈ لائن ہے اور اگر بھارت راہ راست پر نہ آیا تو براہ راست جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اسلام آباد میں یادگار افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فضائیہ اور پاک نیوی نے مئی 2025 کی جنگ میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ فتح پاکستانی عوام اور افواج کی ہے اور ہمارے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مئی 2025 کے معرکے نے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے اور دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کو چیلنج کرنے پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو اسے براہ راست جواب دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں