ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی وزارت توانائی نے بتایا کہ آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، تاہم اس کا ملبہ گرنے سے 2 غیر ملکی شہری جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فلپائنی اور نیپالی شہری شامل ہیں، جبکہ ایک پاکستانی اور بھارتی شہری زخمی ہوئے۔
ڈرون کے ملبے کے باعث آئل فیلڈ کے باہر کھڑی گاڑی میں آگ لگی، تاہم تیل کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی۔
دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی حکام کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔


