ہومتازہ ترینثانیہ اشفاق کا عماد وسیم پر بچوں کو نظر انداز کرنے کا...

ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم پر بچوں کو نظر انداز کرنے کا الزام

لندن (لارڈ میڈیا): پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ، ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے الزام لگایا ہے کہ عماد وسیم اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے اور وہ اکیلی ہی ان کی پرورش کر رہی ہیں۔ ثانیہ اشفاق نے یہ بات برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ عماد وسیم آخری مرتبہ نومبر 2025 میں اپنے بچوں سے ملے تھے، جب وہ اپنے نومولود بیٹے زیان سے ملنے آئے تھے۔ اس کے بعد سے انہوں نے بچوں سے نہ ملاقات کی اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا ہے۔

ثانیہ اشفاق نے مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور اکیلی ہی اپنے بچوں کی بہترین نگہداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات صحافی کے سوال پر واضح کی۔

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی طلاق 2025 میں ہوئی تھی۔ علیحدگی کے پس منظر میں ایک دوسری ڈیجیٹل انفلوئنسر انیلا راجا کا ذکر بھی آتا ہے، جن سے عماد وسیم نے بعد میں شادی کرلی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں