ہومتازہ ترینفیصل کریم کنڈی کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے...

فیصل کریم کنڈی کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری کا اختیار دینے کا اعلان

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری کے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ضلعی سطح پر بروقت اور مؤثر انسدادی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات ملنے سے انتظامی تاخیر کم ہو گی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ کاری مزید مضبوط ہو گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ان اختیارات کا استعمال آئین اور قانون کے عین مطابق ہونا چاہئے۔

گورنر نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو ان اختیارات کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے اور باہمی تعاون کے ذریعے اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ان اختیارات کا کسی بھی صورت میں غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام، سلامتی اور عوام کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں