دمام (لارڈ میڈیا) سعودی عرب کے شہر دمام میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک مقامی رہائشی جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ حملے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے اور حکام املاک اور تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تاحال حملے کی نوعیت، ذمہ داروں اور اس کے ممکنہ محرکات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ حکام کی جانب سے مادی نقصان کی مکمل تفصیلات بھی جاری ہونا باقی ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خطے کے اہم ہوائی اڈوں اور شہری تنصیبات کی سکیورٹی پر توجہ بڑھ گئی ہے۔


