اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طے ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں مذاکراتی ٹیموں کے اجلاس کا فیصلہ کیا گیا۔
لیاقت بلوچ کے مطابق حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات بھی طے ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ 23 اکتوبر کو پیٹرول لیوی ٹیکس کے خاتمے کے لیے ملک گیر پُرامن احتجاج بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور احتجاج ساتھ ساتھ جاری رہیں گے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور معاشی پہیہ چلے۔


