ہوماہم ترینامریکا کا سعودی عرب میں سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

امریکا کا سعودی عرب میں سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

ریاض (لارڈ میڈیا): امریکا نے سعودی عرب میں اپنے سفارت خانے کے تمام عملے اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ یہ اقدام سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، اردن، قطر اور بحرین میں تعینات امریکی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم ان ممالک میں عملے کو روانہ ہونے کے حکم کی تصدیق نہیں ہوئی۔

تاحال امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔ اسی طرح دیگر ممالک کی حکومتوں کی جانب سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

امریکی حکام نے اس اقدام کی وجوہات اور سفارتی عملے کی روانگی کی مدت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا نے حال ہی میں سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو بھی محتاط رہنے اور جلد از جلد ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں