ریاض (دنیا نیوز): سعودی عرب جانے والے حج و عمرہ زائرین کے لیے لازمی ویکسینیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ کراچی ائیرپورٹ سے عمرہ اور سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی تصدیق پر عملدرآمد 20 نومبر صبح 10 بجے سے شروع کیا جائے گا۔ اس سے قبل 15 اکتوبر کی تاریخ کے تحت بغیر ویکسینیشن کارڈ سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل لازمی ویکسینیشن کے تحت ائیرپورٹ پر سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسینیشن جاری تھی۔ دور دراز سے آنے والے زائرین اور دیگر مسافروں کو ایمرجنسی میں کراچی ائیرپورٹ ڈیپارچر لاؤنج میں بھی ویکسینیشن کی سہولت دستیاب تھی۔


