ہومتازہ ترینبیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہے ہیں،...

بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پاکستان تحریک انصاف کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بیان میں کہا کہ یہ یوٹیوبرز محفوظ مقامات پر بیٹھ کر پیسہ کما رہے ہیں جبکہ ان کی منفی پوسٹس پی ٹی آئی کو ملک کے اندر نقصان پہنچا رہی ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایسی صورت حال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی جہاں ایک ہی وقت میں کسی کی حمایت اور مخالفت سے مالی فائدہ اٹھایا جا رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں بھی یوٹیوبرز کی جیبیں بھری رہیں اور اب بھی ان کا یہی حال ہے، جس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں