ہومتازہ ترینایران کے خلاف امریکی کارروائی جلد متوقع ہے، ٹرمپ

ایران کے خلاف امریکی کارروائی جلد متوقع ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کا جلد کوئی نتیجہ سامنے آئے گا۔ انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ محدود پیمانے پر بات چیت جاری ہے اور جلد مذاکرات کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی محاذ پر کارکردگی بہت اچھی ہے اور امریکا کو فوجی و مالی برتری حاصل ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، امریکا اور اسرائیل ایران پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں ایران کی توانائی تنصیبات اور جوہری مراکز ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔ امریکی فوج کے مشرق وسطیٰ میں اثاثے نومبر کے آغاز تک تیار ہونے کا امکان ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں نئے حملوں پر بات چیت کی ہے اور امریکا و اسرائیل عراق کی فضائی حدود میں مشقیں بھی کر رہے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق، حملے ایران کی معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، مگر نتائج کے بارے میں شکوک موجود ہیں۔ امریکی صدر نے تاحال حملوں کی منظوری نہیں دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں