ہومتازہ ترینیورپ میں سائبر سیکورٹی خامی کے باعث سرکاری ویب سائٹس بند

یورپ میں سائبر سیکورٹی خامی کے باعث سرکاری ویب سائٹس بند

لندن (لارڈ میڈیا): یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سرکاری ویب سائٹس کو سائبر سیکیورٹی خامیوں کے باعث بند کردیا گیا ہے۔ یہ خامیاں پی ایچ پی پروگرامنگ زبان میں سامنے آئیں، جس کے بعد مصنوعی ذہانت کی مدد سے سائبر ماہرین نے فوری اقدامات اٹھائے۔

سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز ان خامیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کے باعث متعدد سرکاری اداروں نے اپنی ویب سائٹس عارضی طور پر بند کردی ہیں۔ پی ایچ پی ڈویلپرز نے فوری سافٹ ویئر اپ ڈیٹس جاری کی ہیں تاکہ نظام محفوظ بنایا جا سکے۔

نیدرلینڈز، فرانس، فن لینڈ اور دیگر ممالک نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنی ویب سائٹس بند کردی ہیں۔ ڈروپل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق، پی ایچ پی کے تمام ورژنز استعمال کرنے والے سرورز متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں ویب سائٹس پی ایچ پی پر انحصار کرتی ہیں۔

کوسٹن رائیو کے مطابق، مصنوعی ذہانت نے خامیوں سے فائدہ اٹھانے کی دوڑ کو تیز کردیا ہے۔ گوگل کی کمپنی وِز نے بتایا کہ پی ایچ پی خامیوں کی نشاندہی مصنوعی ذہانت سے کی گئی، جو انسانی ہیکرز کے لیے پیچیدہ تھی۔

اس صورتحال پر عالمی رہنماؤں نے بھی توجہ دی ہے، جبکہ سائبر سیکیورٹی اداروں نے پی ایچ پی استعمال کرنے والوں کو فوری اپ ڈیٹس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں