ہومتازہ ترینفیفا ہمالیائی خطے میں نیا فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر غور

فیفا ہمالیائی خطے میں نیا فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر غور

لاہور (لارڈ میڈیا): فیفا نے ہمالیہ کپ کے نام سے ایک نئے علاقائی فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور شروع کردیا ہے۔ اس مجوزہ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا کی شرکت متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیش، افغانستان، چین اور میانمار کو بھی ممکنہ طور پر شامل کیا جا سکتا ہے، تاکہ جنوبی ایشیائی ممالک کو بین الاقوامی فٹبال کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے بنگلہ دیش اور بھوٹان کے دورے کے دوران علاقائی فٹبال کی ترقی کے لیے مشاورت کی ہے، جس کا مقصد ان ممالک میں فٹبال کے فروغ کے لیے کوششیں کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں