ہومتازہ ترینملتان میں 15 سالہ یتیم بچے کو کچلنے کا ملزم توقیر نذیر...

ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے کو کچلنے کا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

بہاولپور (لارڈ میڈیا)، ملتان میں 15 سالہ یتیم لڑکے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم توقیر نذیر بہاولپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا۔

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان اکبر کے مطابق بہاولپور کے ناردرن بائی پاس پر پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں توقیر نذیر اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حکام کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق توقیر نذیر کو وسیم عباس کے قتل کے مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ تاہم، وہ دورانِ حراست فرار ہوگیا۔ ملزم کے پولیس حراست سے فرار ہونے کے حالات اور بہاولپور پہنچنے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

واقعہ کیا تھا؟

ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 19 اکتوبر کو 15 سالہ وسیم عباس کو مبینہ طور پر گاڑی تلے کچل دیا گیا تھا۔ وسیم کا تعلق ضلع مظفرگڑھ سے تھا اور وہ ایک فلاحی ادارے کے زیرِ انتظام یتیم خانے میں رہائش پذیر تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسے الیکٹریشن کا کام سیکھنے کے لیے ٹھیکیدار توقیر نذیر کے پاس بھیجا گیا تھا۔

پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق کام چھوڑ کر جانے کے بعد لڑکے کا گاڑی میں تعاقب کیا گیا اور اسے ٹکر مار دی گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے توقیر نذیر کو گرفتار کیا تھا۔ مقدمے میں امجد نامی ایک دوسرے ملزم کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

ملزم کی ہلاکت کے بعد اس کے مبینہ ساتھیوں کی گرفتاری اور پولیس حراست سے فرار ہونے کے معاملے کی تحقیقات اہمیت اختیار کرگئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں