ہومتازہ ترینایرانی صدر کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، طاقت کے زور پر...

ایرانی صدر کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، طاقت کے زور پر مطالبات مسترد

تہران (شِنہوا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران کہا کہ تہران اس بات کو قبول نہیں کرے گا کہ کوئی دوسرا ملک طاقت اور دباؤ کے ذریعے اپنی مرضی اور مطالبات دیگر ممالک پر مسلط کرنے کی کوشش کرے۔

ایرانی صدر نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت، فوجی کمانڈروں، جوہری سائنس دانوں اور طلبہ کو نشانہ بنانا اور بنیادی شہری ڈھانچے پر حملے تمام قانونی اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہیں خاص طور پر ایسے وقت میں جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔

ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ مسعود پزشکیان نے کہا کہ مغربی ایشیا کے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ایران کا کوئی بنیادی تنازع نہیں ہے اور وہ موجودہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے تیار ہے۔

بیان کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے عالمی امور پر روس اور ایران کے موقف میں ہم آہنگی کو اجاگر کرتے ہوئے سفارتی مذاکرات جاری رکھنے اور امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کے لئے موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سرگئی لاوروف پیر کو ہی تہران پہنچے تھے۔ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنے والے ایران اور روس نے گزشتہ چند برسوں کے دوران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں