ہومتازہ ترینایران کی جوہری صلاحیت دوبارہ بحال نہیں ہونے دیں گے، امریکی نائب...

ایران کی جوہری صلاحیت دوبارہ بحال نہیں ہونے دیں گے، امریکی نائب صدر

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ میں بعض پہلوؤں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے سی بی ایس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا گیا ہے، تاہم واشنگٹن اب تہران سے طویل مدتی اور قابل تصدیق ضمانت چاہتا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنا جوہری پروگرام بحال نہیں کرے گا۔

وینس نے کہا کہ امریکا کی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے کہ ایران آئندہ برسوں میں دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے یا یورینیم افزودگی کی صلاحیت بحال کرنے کی کوشش نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، لیکن اگر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی ترسیل جاری رکھنے کو یقینی نہ بناتی تو قیمتیں موجودہ سطح سے تین گنا زیادہ ہوسکتی تھیں۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی جوہری صلاحیتوں کو دوبارہ بحال ہونے سے روکنا چاہتا ہے اور جنگ جاری رکھنے کا ایک مقصد عالمی توانائی کی فراہمی کو متاثر ہونے سے بچانا بھی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں