ہوماہم ترینمتفقہ پلان بنائیں، ایمرجنسی ختم ہو سکتی ہے، بلاول

متفقہ پلان بنائیں، ایمرجنسی ختم ہو سکتی ہے، بلاول

کراچی (لارڈ میڈیا): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا ہے کہ اگر ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متفقہ پلان بنایا جائے تو خیبرپختونخوا سے ایمرجنسی ختم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر کہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو دہشتگردی کے خلاف جنگ سے لاتعلق قرار دینے کے بعد نافذ کی گئی۔ انہوں نے ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے سابق حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی حکومت کے بعد دہشتگردوں کو پاکستان واپس بلایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی اور قومی پرچم کی توہین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بلاول نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے تمام قوتوں کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اپوزیشن کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر زور دیا کہ وہ ایمرجنسی ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اور سمجھوتا ساتھ چلتے ہیں اور پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی مشکل حالات میں سمجھوتے کیے ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں