ہومتازہ ترینپاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ 306 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم 48.1 اوورز میں 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ میں ٹاس جیت کر سری لنکا نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے سلمان آغا کی شاندار سنچری کی بدولت 305 رنز بنائے۔ سلمان آغا نے 90 گیندوں پر 107 رنز بنائے۔

پاکستانی بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ، حارث رؤف اور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے پون رتنا نائیکے نے 74 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ جینتھ لیانگے نے 60 رنز بنائے۔

پاکستان کے سلمان آغا کو 107 رنز کی شاندار اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں