ہومتازہ ترینپہلی سہ ماہی میں جاری کھاتہ خسارہ 87 کروڑ ڈالر تک پہنچ...

پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتہ خسارہ 87 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتہ خسارہ 87 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ خسارہ 75 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔ ستمبر میں جاری کھاتے کا خسارہ 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو اگست میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر مجموعی توازن ادائیگی 3.12 ارب ڈالر خسارے میں رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر میں مجموعی توازن ادائیگی کا خسارہ بڑھ کر 4.39 ارب ڈالر ہوگیا، جو اگست میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔

پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی اشیا کا تجارتی خسارہ 21.1 فیصد اضافے سے 9.33 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس دوران اشیا کی درآمدات 14.3 فیصد اضافے سے 17.78 ارب ڈالر ہوگئیں، جبکہ گزشتہ سال یہ 15.56 ارب ڈالر تھیں۔

اشیا کی برآمدات 7.7 فیصد اضافے کے ساتھ 8.45 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال 7.85 ارب ڈالر تھیں۔ ستمبر میں برآمدات میں بہتری کے باوجود درآمدات کی رفتار زیادہ رہی۔

پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ان کا حجم 2.21 ارب ڈالر تھا۔ ٹیلی کمیونی کیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز سے آمدنی 1.25 ارب ڈالر رہی، جبکہ دیگر کاروباری خدمات کی برآمدات 48 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں