ہومتازہ ترینچاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت دالبدین کے علاقے میں یہ کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔
مزید یہ کہ ان دہشت گردوں نے شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں اور مسافربسوں کو نذرِ آتش کر کے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثر حملہ کرتے ہوئے انہیں جہنم واصل کیا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں