برسلز (لارڈ میڈیا): یورپی یونین نے امریکی سیٹلائٹ کمپنی سپیس ایکس پر انحصار کم کرنے کے لیے اپنے سیٹلائٹ منصوبے کی منظوری کے لیے شراکت دار اداروں لیونارڈو ایس پی اے، ایئربس ایس ای اور تھیلز ایس اے کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہیں۔ اس منصوبے کو سپیس ایکس کے متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، مذاکرات میں مسابقتی خدشات کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ منظوری کے لیے باضابطہ درخواست سے قبل ممکنہ مسائل حل کیے جا سکیں۔
متعلقہ کمپنیوں نے تاحال درخواست جمع نہیں کرائی، لیکن یورپی یونین کے حکام کو توقع ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ایسا ہو جائے گا۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے منصوبہ برومو کو یورپی چیمپئن قرار دیا ہے، جس کا مقصد یورپ کو امریکی سیٹلائٹ فراہم کرنے والے اداروں پر انحصار کم کرنے میں مدد دینا ہے۔


