ہومتازہ ترینکراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 12 زخمیوں سمیت 18 ملزمان ...

کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 12 زخمیوں سمیت 18 ملزمان گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا) پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 12 زخمیوں سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے پاکستان بازار میں بسمہ اللہ چوک پر پولیس کا چار رکنی ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ دو طرفہ فائرنگ کے بعد چار مسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستولز، ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

سرجانی ٹاؤن میں ناردرن بائی پاس پر پولیس کا سات رکنی مبینہ ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران دو زخمیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پانچ غیر قانونی پستول، ایمونیشن اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلیے۔

نیو کراچی سیکٹر الیون جے میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول اور زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔

لیاری ندی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزم سے 30 بور پستول برآمد ہوا۔

پاپوش نگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

ڈیفنس فیز 6 میں پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملیر کے علاقے میں ایک 16 سالہ ملزم زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں