ہوماہم ترینٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرنے...

ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اسرائیل کی پیشکش قبول کرنی چاہیے کیونکہ اسرائیل سعودی عرب کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک سفارتی ذریعے نے بتایا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ثالثی کے ذریعے سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ تاہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس پیشکش کی مخالفت کی ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے کہا کہ امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے ‘پک ایکس ماؤنٹین’ نامی زیرِ زمین سائٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کا مقصد ایران کو ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا ہے کیونکہ اگر ایران کے پاس یہ ہتھیار آئے تو وہ انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ امریکا اس معاملے پر روس اور چین سے بھی بات چیت کر رہا ہے اور ایران میں امریکی فوجی دستے تعینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں