ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے کروز اور بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے منگل اور بدھ کی صبح کامیابی سے انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا۔ منگل کی رات ریاض میں عرب اتحاد نے کئی علاقوں میں 6 کروز، دو بیلسٹک میزائل اور 5 ڈرونز مار گرائے، جس کے نتیجے میں میزائل کے ملبے کے گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے اور 15 رہائشی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔
وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ الشرقیہ ریجن کے شہر ظہران میں آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے معمولی نوعیت کی آگ لگ گئی۔ ذرائع نے کہا کہ متعلقہ حکام نے فوری طور پر کارروائی کی اور ضروری اقدامات کیے۔
عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ ریاض اور جنوبی ریجن میں چار کروز میزائلوں اور دو ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔ عرب اتحاد نے مزید کہا کہ وہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرونز اور کروز میزائلوں کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایسے خطرات کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


