دبئی (لارڈ میڈیا) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت ایک سو سات ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت پچانوے ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں صرف تین پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق چودہ اکتوبر سے ہوگا۔


