ہوماہم ترینمذاکرات کی ناکامی کے بعد گورنر راج ناگزیر ہوگیا، وزیراعظم

مذاکرات کی ناکامی کے بعد گورنر راج ناگزیر ہوگیا، وزیراعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ چلنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تھی، مگر مذاکرات سبوتاژ ہونے پر یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے معاملات بہتر کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن آخر میں پی ٹی آئی کے وفد نے سب کچھ خراب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ اب نہیں تو کبھی نہیں والی گھڑی تھی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں واپس لایا اور صوبے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر صوبائی حکومت نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے پاکستان کی خوشحالی کے لیے قربانیاں دیں اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے سیاستدانوں نے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں گورنر راج کا نفاذ ناگزیر ہو چکا تھا۔

ان کے مطابق، مذاکرات میں طے پانے والے معاملات کو وزیراعلیٰ نے مراد سعید کو بھیجا، جس کے بعد دو دن کی محنت ضائع ہوگئی۔ وزیر داخلہ نے بھی اس حوالے سے بیان دیا کہ سسٹم کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں