ہومتازہ ترینبرطانیہ میں خان، احمد اور علی کے ناموں کی مقبولیت میں نمایاں...

برطانیہ میں خان، احمد اور علی کے ناموں کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ

لندن (لارڈ میڈیا) برطانیہ میں بچوں کے روایتی خاندانی نام پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ خان، احمد اور علی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو اب ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ برطانوی روایتی خاندانی ناموں کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے، یہ انکشاف ڈیلی میل کی رپورٹ میں ہوا ہے۔

1996 میں انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں میں سب سے زیادہ مقبول خاندانی نام اسمتھ، جونز اور ولیمز تھے۔ تاہم، تین دہائیوں بعد، سب سے زیادہ عام 10 خاندانی ناموں کی فہرست میں خان، احمد، علی، جونز، حسین، سنگھ، ولیمز، پٹیل اور کور شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جونز کی مقبولیت میں 43 فیصد کمی آئی ہے جبکہ ولیمز کی مقبولیت میں بھی اتنی ہی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 1990 کی دہائی میں عام ہونے والے دیگر خاندانی نام اب 11ویں سے 17ویں نمبر کے درمیان ہیں۔

دفتر برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق خان، احمد اور علی کے خاندانی ناموں کی مقبولیت دوگنی ہو چکی ہے۔ سکھ مردوں اور خواتین سے منسوب خاندانی نام سنگھ اور کور کی مقبولیت میں بھی کم از کم 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ اعداد و شمار سے انکشاف ہوا کہ انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے لڑکوں کے لیے محمد مسلسل تیسرے سال سب سے مقبول نام رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں