ڈیرہ اسماعیل خان (لارڈ میڈیا): ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈی پی او ڈی آئی خان ضیاء الدین احمد نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ علاقہ ملانہ میں والی بال میچ کے بعد واپسی پر پیش آیا۔
فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ضیاء الدین احمد کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


