ہوماہم ترینرحمان بابا ایکسپریس حادثہ، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشاف

رحمان بابا ایکسپریس حادثہ، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشاف

ملتان (لارڈ میڈیا): ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کوچ کے لٹکتے ہوئے پرزے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ محکمہ ریلوے کی رپورٹ کے مطابق ٹرین کی دوسری کوچ کا لٹکتا ہوا پرزہ کراسنگ بلاک سے ٹکرانے کے باعث حادثہ ہوا۔

مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوچ کا پرزہ کراسنگ کی نوز میں پھنسنے سے ایک ڈبہ ڈی ریل ہوگیا جس کے نتیجے میں مزید 13 کوچز بھی ڈی ریل ہو گئیں۔ اس حادثے سے اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریکس متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرین کا انجن اور لگیج وین کراسنگ سے بحفاظت گزر گئے تھے، جبکہ حادثے کے مقام پر ٹریس بار ہینگر کا باقی حصہ بھی ملا۔ مزید تحقیقات میں حادثے کی وجہ کوچ کے لٹکتے ہوئے پرزے کا کراسنگ میں پھنسنا قرار دیا گیا۔

کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین کو پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی سمیت 6 مسافر جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں