ہومتازہ ترینآسٹریلیا میں چمگادڑوں کے حملوں میں اضافہ، وائرس کا خدشہ

آسٹریلیا میں چمگادڑوں کے حملوں میں اضافہ، وائرس کا خدشہ

سڈنی (لارڈ میڈیا): آسٹریلوی حکام نے شہریوں کو چمگادڑوں کو چھونے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں ان کے کاٹنے اور پنجے مارنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ایک نایاب اور خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز کے محکمہ صحت کے مطابق، 28 ستمبر سے 10 اکتوبر کے دوران ریاست کے شمالی علاقوں میں چمگادڑوں کے حملے کے 43 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ تعداد 10 تھی۔ یہ واقعات ہنٹر ریجن، مڈ نارتھ کوسٹ، شمالی نیو ساؤتھ ویلز اور سینٹرل کوسٹ میں پیش آئے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آسٹریلین بیٹ لِسا وائرس ریبیز سے مشابہت رکھتا ہے اور انسانوں میں مہلک بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کوئی مؤثر علاج موجود نہیں، تاہم بروقت ویکسینیشن بچاؤ میں مدد دے سکتی ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے محکمہ صحت کی کیرا گلاسگو نے کہا کہ عوام کو چمگادڑوں سے دور رہنا چاہیے اور چمگادڑ کے کاٹنے یا پنجے مارنے پر فوری طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں