ہومتازہ ترینرہوڈ آئی لینڈ میں دنیا کا بھاری ترین کدو اگا لیا گیا

رہوڈ آئی لینڈ میں دنیا کا بھاری ترین کدو اگا لیا گیا

رہوڈ آئی لینڈ (لارڈ میڈیا): امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے کسان رون والیس نے 1431 کلو گرام وزنی دیوہیکل کدو اگا کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اس کدو کے وزن سے ایک ماہ قبل قائم ہونے والا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

رون والیس نے اپنے کدو کو سدرن نیو انگلینڈ جائنٹ پمپکن ویٹ آف مقابلے میں پیش کیا جہاں اس کا باضابطہ وزن تقریباً 1431 کلو گرام ریکارڈ کیا گیا۔ یہ دنیا کا پہلا معلوم کدو ہے جس کا وزن 1361 کلوگرام سے تجاوز کر گیا ہے۔

اگر گینیز ورلڈ ریکارڈز اس وزن کی تصدیق کردیتا ہے تو یہ کدو نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلے گا۔ اس سے قبل 3 اکتوبر کو انگلینڈ کی کاؤنٹی برکشائر کے علاقے وارگریو میں منعقدہ مقابلے میں ایک کدو کا وزن تقریباً 1296 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رون والیس نے 2012 میں بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جب وہ دنیا کے پہلے کسان بنے جنہوں نے ایک ٹن سے زیادہ وزن کا کدو اگایا تھا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کی باضابطہ تصدیق کے بعد اس نئے کدو کو عالمی ریکارڈ کا باضابطہ اعزاز ملنے کا فیصلہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں