ہومتازہ ترینمبینہ اجتماعی زیادتی کیس، کارنیل یونیورسٹی میں تقریبات پر پابندی

مبینہ اجتماعی زیادتی کیس، کارنیل یونیورسٹی میں تقریبات پر پابندی

نیویارک (لارڈ میڈیا): کارنیل یونیورسٹی نے طالبات سے جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد رہائشی عمارتوں میں طلبا تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ فیصلہ 2024 کے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے مقدمے کے بعد لیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون، جنہیں جین ڈو کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، نے نشہ آور اشیا دے کر زیادتی کا نشانہ بننے کا الزام لگایا۔ یونیورسٹی کے صدر مائیکل کوٹلیکوف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کوتاہیوں کو دور کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رجسٹریشن معطل کی جا سکتی ہے۔

یونیورسٹی نے جنسی زیادتی سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے عملہ بڑھانے اور شکایات درج کرانے کے نظام کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ نیویارک اسٹیٹ پولیس کے اہلکار تحقیقات میں معاونت کریں گے۔

مقدمے میں یونیورسٹی اور مقامی استغاثہ کو تنقید کا سامنا ہے۔ ٹامپکنز کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی میتھیو وان ہاؤٹن نے کہا کہ ان کے دفتر کو صرف چھ صفحات پر مشتمل متاثرہ خاتون کا بیان ملا تھا۔ ریاستی حکام نے مقدمہ نہ چلانے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، اور نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ریاستی اٹارنی جنرل کو تحقیقات سونپ دی ہیں۔

متاثرہ خاتون کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ان کی مؤکلہ کو مبینہ واقعے کے بعد دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں