ہومتازہ ترینصاحبزادہ فرحان نئے ٹی20 کپتان مقرر

صاحبزادہ فرحان نئے ٹی20 کپتان مقرر

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سلمان علی آغا کو ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹی20 ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے، جنہوں نے ایشین گیمز میں سلور میڈل دلایا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف 9 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 میچز کی ٹی20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

صاحبزادہ فرحان کی حالیہ کارکردگی کے باعث انہیں ٹی20 ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ انہوں نے گزشتہ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی، جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں 383 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے تھے۔

ایشین گیمز کے فائنل میں بھارت کے خلاف 96 رنز بنانے والے حسن نواز بھی ایک سال بعد ٹی20 اسکواڈ میں واپس آئے ہیں۔ ان کی آخری ٹی20 انٹرنیشنل شرکت نومبر 2025 میں ہوئی تھی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ٹی20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ان کا آخری ٹی20 میچ رواں سال فروری میں ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران تھا۔

انگلینڈ کے خلاف ستمبر میں ٹیسٹ ڈیبیو پر رفتار سے متاثر کرنے والے فاسٹ بولر رضا اللہ کو بھی ٹی20 اور ون ڈے دونوں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے اسکواڈ میں نسبتاً کم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور شاہین شاہ آفریدی کپتان برقرار ہیں۔ بابر اعظم شامل ہیں، تاہم محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز 9 اکتوبر سے ہوگا، جبکہ ون ڈے ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں