اڈیالا جیل (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے دس اگست کو ہونے والے طبی معائنے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ماہر ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ نے ان کے انزائٹی لیول کو تھری پلس قرار دیا ہے۔
معائنے میں چار سینئر معالجین شامل تھے، جن میں لندن سے بلائے گئے ماہر امراض قلب ڈاکٹر فرقاد عالمگیر بھی تھے۔ انہوں نے عمران خان کے بلڈ پریشر کی دوا تبدیل کی۔
میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے بلڈ پریشر اور انزائٹی لیول کو معمول پر لانے کے لیے روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ واک کی سفارش کی ہے۔
ڈاکٹروں نے ذہنی سکون کے لیے ان کی فیملی سے ملاقاتوں کے مواقع بڑھانے اور اخبارات، ٹی وی اور کتابوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
انزائٹی لیول تھری پلس کا مطلب ہے کہ مریض کے اندر جسمانی اور جذباتی علامات شدید ہیں جس پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس حالت میں دل کی دھڑکن تیز، سینے میں جکڑن، سر درد اور شدید تھکن کا سامنا ہوتا ہے، جس کے لیے چہل قدمی اور میل ملاقاتیں ضروری ہیں۔


