واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں کامیاب ہوتی ہے تو وہ ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر دیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے ریپبلکن مڈٹرم کنونشن سے خطاب میں کیا۔
اس منصوبے کی مالی لاگت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سی این این کے مطابق تقریباً 270 ملین بالغ افراد کو 5 ہزار ڈالر دینے کی مجموعی لاگت 1.35 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس نے ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اس کا ممکنہ مالی ذریعہ بتایا ہے، لیکن مالی ماہرین اس پر سوالات اٹھا رہے ہیں کہ آیا یہ آمدنی اتنی بڑی ادائیگی کے لیے کافی ہے یا نہیں۔
منصوبے کی قانونی حیثیت پر بھی بحث جاری ہے۔ بی بی سی کے مطابق امریکی قانون کے تحت ووٹ کو متاثر کرنے کے لیے ادائیگی غیر قانونی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر ادائیگی غیر جانبدارانہ طور پر کی جائے تو یہ قانونی ہوسکتی ہے، لیکن اس کی حتمی حیثیت کا انحصار قانونی عمل اور ادائیگی کے طریقہ کار پر ہوگا۔


