ہوماہم ترینخیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

پشاور (لارڈ میڈیا) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے تمام اضلاع بشمول ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر میں یہ حکم نافذ العمل ہے۔

انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے باعث مختلف اقسام کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا اور اعظم ورسک میں لوڈر رکشے، کارگو گاڑیاں اور ڈمپرز کی آمدورفت پر پابندی یکم اکتوبر رات 9 بجے سے 10 اکتوبر رات 9 بجے تک نافذ رہے گی۔

جنوبی وزیرستان اپر میں بھی لوڈر رکشے، کارگو گاڑیاں اور ٹریکٹر ٹرالی کی آمدورفت پر پابندی 3 سے 5 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ، کلاچی اور متعدد لنک روڈز پر آمدورفت محدود کردی گئی ہے، یہ پابندی 4 سے 6 اکتوبر تک صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔

ضلع ٹانک میں افراد، مسافر و کارگو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر پابندی 3 اکتوبر رات 9 بجے سے 5 اکتوبر دوپہر 12 بجے تک عائد کی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں، ہنگامی خدمات اور سکیورٹی فورسز کی اجازت سے ہنگامی نقل و حرکت کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل 3 ستمبر کو بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں