اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک میں ستمبر کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں 1.27 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پیاز کی قیمت میں 29.17 فیصد، گندم میں 3.86 فیصد، بیسن میں 2.74 فیصد، بجلی میں 15.28 فیصد، فیول میں 10.76 فیصد، ایل پی جی میں 5.37 فیصد اور ادویات میں 0.98 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت میں 24.67 فیصد، مرغی 8.14 فیصد، انڈے 5.92 فیصد، سبزیاں 1.49 فیصد، چینی 0.88 فیصد، پھل 0.32 فیصد اور کتب 0.60 فیصد کمی ہوئی ہے۔


