اسلام آباد (لارڈ میڈیا): انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ تاہم، ایف بی آر کے مطابق، گوشواروں کے ساتھ ادا کیے جانے والے کل ٹیکس میں 7 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، جس میں اب 15 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ایف بی آر نے بتایا ہے کہ 43 لاکھ ریٹیلرز میں سے صرف 6 لاکھ نے گوشوارے جمع کرائے ہیں جبکہ 37 لاکھ ابھی بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔
مزید یہ کہ یکم اکتوبر سے ملک میں لیٹ فائلر کی کیٹگری کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے۔


