ہومتازہ ترینایف آئی اے کا ایکشن، لاہور ایئرپورٹ سے سات ممالک میں سرگرم...

ایف آئی اے کا ایکشن، لاہور ایئرپورٹ سے سات ممالک میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا) انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا سرغنہ لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق، 10 افراد پر مشتمل یہ گروہ 7 ممالک میں منظم طریقے سے سرگرم تھا اور پاکستان سے لوگوں کو ترکیہ کے راستے یورپ اسمگل کرتا تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ نے بتایا کہ نیٹ ورک کا سرغنہ عاصم علی ترکیہ سے پاکستان پہنچا تو اسے لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ عاصم علی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا اور استنبول میں اس کی موبائل شاپ حوالہ ہنڈی کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

تفتیش کے مطابق، گروہ کا رکن اصغر شاہ یونان میں جبکہ نادر چوہان اٹلی میں معاملات دیکھتا تھا۔ قاسم، علی حسن اور وسیم جرمنی اور یونان میں سرگرم تھے۔ باسط علی پاکستان میں حوالہ ہنڈی جبکہ ماسٹر ساجد نوجوانوں سے رابطے کا کام کرتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں