ہومتازہ ترینعالمی ایئر کوالٹی رینکنگ میں لاہور ساتویں نمبر پرآگیا

عالمی ایئر کوالٹی رینکنگ میں لاہور ساتویں نمبر پرآگیا

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور عالمی ایئر کوالٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 144 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہر کے ہائی اے کیو آئی علاقوں میں اسموگ گنز کے ذریعے مسلسل آپریشن جاری ہے اور ای پی اے کی فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کی اہم شاہراہوں پر پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے ہنگامی اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور اسموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کنٹرول کے لیے اسموگ گنز، پانی کے چھڑکاؤ اور دیگر ماحولیاتی اقدامات مؤثر ثابت ہوئے ہیں، جس سے لاہور کے اے کیو آئی میں بہتری کا رجحان سامنے آیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 7 بجے ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی، جس سے اے کیو آئی میں مزید بہتری متوقع ہے۔ شہریوں اور کسانوں کا ماحولیاتی تحفظ میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں