ہومتازہ ترینبھارتی جرائم پیشہ گینگ خطرہ، ایف بی آئی کی فہرست جاری

بھارتی جرائم پیشہ گینگ خطرہ، ایف بی آئی کی فہرست جاری

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): ایف بی آئی نے بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کے جرائم میں ملوث ہونے پر انتہائی مطلوب قرار دیا ہے۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ستیندرجیت سنگھ کا تعلق بھارتی بشنوئی منظم جرائم گروہ سے ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق ستیندرجیت سنگھ ممکنہ طور پر کیلیفورنیا یا کینیڈا میں مفرور ہے اور اسے انتہائی پرتشدد، مسلح اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ کینیڈین حکومت نے ستمبر 2025 میں بشنوئی گروہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

امریکا، کینیڈا اور یورپی ادارے مشترکہ کارروائی میں بھارتی گینگ کے 24 ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں۔ بشنوئی گینگ بشمول ستیندرجیت سنگھ کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

بشنوئی گینگ ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہونے کے علاوہ بیرون ملک مقیم معروف بھارتی شخصیات کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں