کراچی (لارڈ میڈیا) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 70 افراد کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے ذرائع کے مطابق گرفتار افراد مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث ہیں اور کال سینٹر میں غیرقانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔ کارروائی کے دوران دیگر سامان بھی تحویل میں لیا گیا ہے اور گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔


