ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز پر امریکا کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، عراقچی

آبنائے ہرمز پر امریکا کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، عراقچی

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز پر امریکی صدر ٹرمپ کا ابتدائی ردعمل دیکھا ہے لیکن ثالثوں سے باضابطہ جواب نہیں ملا۔

عراقچی نے کہا کہ ایران ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے حتمی مؤقف کا منتظر ہے اور اسی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کی کوئی بھی کوشش ہماری واضح شرائط پر منحصر ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ صرف بات چیت کے ذریعے طے پانے والا حل ہی انہیں اس تعطل سے نکال سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کیا گیا سات روزہ منصوبہ مسترد کر دیا ہے اور مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بمباری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں