ہومتازہ تریناقوام متحدہ کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کا احتجاج

اقوام متحدہ کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کا احتجاج

نیویارک (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کشمیری، پاکستانی اور دیگر کمیونٹی نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے بھارتی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے خطاب کا موقع دیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کروایا اور بھارت پر کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے الزامات کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے کے اختتام پر اقوام متحدہ کے حکام کو ایک یادداشت پیش کی گئی، جس میں مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے سفارتی اقدامات پر زور دیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں