انقرہ (لارڈ میڈیا): ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ ترک صدر نے کہا کہ جنگی جرائم کے مرتکب افراد کو عدالتوں میں پیش ہونا چاہیے اور انہیں اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں اور غزہ کے عوام حقوق اور انصاف کی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں، ترکیے مظلوموں کی آواز بنتا رہے گا۔
رجب طیب اردوان نے یہ بھی کہا کہ ترکیے کی مسلسل 24 سہ ماہیوں سے اقتصادی ترقی جاری ہے اور یہ دنیا کی 16ویں بڑی معیشت ہے۔


