ہومتازہ تریندہلی کے شالیمار باغ میں مدینہ مسجد شہید کردی گئی

دہلی کے شالیمار باغ میں مدینہ مسجد شہید کردی گئی

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈا کے تحت بھارت میں اسلام دشمنی کا سلسلہ جاری ہے، مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور مسلم املاک کو منہدم کرنے کی کاروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شالیمار باغ کی مدینہ مسجد کو رات کی تاریکی میں شہید کر دیا گیا۔ مقامی رہائشیوں نے مسجد میں افراد کی موجودگی کے باوجود انہدامی کارروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے مسلم نیٹ ورک ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق بھارت میں گزشتہ 6 سالوں میں بلڈوزر مہم کے دوران 2,100 سے زائد مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 2020ء کے دہلی فسادات کے دوران بھی کم از کم 17 مساجد، مدارس اور مزارات کو حملوں کے بعد نذرِ آتش کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں