ہومتازہ ترینملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال کا خدشہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال کا خدشہ

لاہور (لارڈ میڈیا) ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور مغربی ہواؤں کے نظام کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے، جس سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے اور پہاڑی علاقوں و برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا امکان ہے۔

این ای او سی کے مطابق 30 ستمبر تک خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور مری میں بھی بادل برسنے کی توقع کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں